پولیس اہلکار سے بدتمیزی خود کو”کرنل کی بیوی“ کہنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ

پولیس اہلکار سے بدتمیزی خود کو”کرنل کی بیوی“ کہنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ہزارہ موٹروے پر پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز ہزارہ موٹروے کے نزدیک چیک پوائنٹ پر پولیس اہلکار نے ایک کار کو آگے جانے سے روکا تو اس میں سوار خاتون نے خود کو ”کرنل کی بیوی“ کہتے ہوئے پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ سٹی مانسہرہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی اورنگزیب خان کی مدعیت میں درج کیا گیاہے اور خاتون کو ’نامعلوم‘ قرار دیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ اہلکار کی جانب سے خاتون کے خلاف پیش کردہ تحریری شکایت میں الزام لگایا گیا کہ ’نامعلوم‘خاتون نے کار سرکار میں مداخلت کی، پولیس پر حملہ آور ہو کر گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی اور بیریئر کو نقصان پہنچایا۔

مقدمہ درج

مزید :

صفحہ آخر -