طیارہ حادثے کے ایک متاثرہ گھرکے16افرادنجی ہوٹل منتقل

طیارہ حادثے کے ایک متاثرہ گھرکے16افرادنجی ہوٹل منتقل

  

کراچی (آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پرطیارہ حادثے کے ایک متاثرہ گھرکے16افرادنجی ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ دیگرمتاثرہ فیملیزاپنے رشتہ داروں کے گھر چلی گئیں، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرکورنگی نے طیارہ حادثہ کے متاثرین علاقہ مکینوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں رہائش فراہم کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی ضلع کورنگی کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2:30بجے کے قریب طیارہ گرنے کی خبرملی، فائربریگیڈاورریسکیوٹیمیں 20منٹ میں جائے حادثہ پہنچی، طیارہ گرنے سے2گھرمکمل جل گئے،19کوجزوی نقصان پہنچا تاہم طیارہ حادثے میں کسی رہائشی کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم 3رہائشی خواتین زخمی ہوئیں جنہیں سپتال منتقل کردیا گیا۔طیارہ گرنے سے کئی گھروں کی چھتیں اور گلیوں میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

نجی ہوٹل منتقل

مزید :

صفحہ اول -