جہاز کے کپتان سجاد گل کی لاش کی شناخت ہوگئی

جہاز کے کپتان سجاد گل کی لاش کی شناخت ہوگئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے جہاز کے کپتان سجاد گل کی لاش شناخت کر لی گئی۔ گزشتہ روز پی آئی اے کی لاہور سے کراچی آنیوالی پرواز لینڈ نگ سے کچھ دیر قبل ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جہاز کے کپتان سجاد گل کی شناخت ہوگئی ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ سجاد گل کی میت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے۔

سجاد گل شناخت

مزید :

صفحہ اول -