کورونا وائرس مزید 36افراد نگل گیا،1475نئے کیسز رپورٹ،امریکہ میں 17ہزار 109مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا وائرس مزید 36افراد نگل گیا،1475نئے کیسز رپورٹ،امریکہ میں 17ہزار ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں، 1475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 1123 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 53493 تک پہنچ گئی ہے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 389 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 354 اور پنجاب میں 324 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آ?باد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1475 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 36 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 762 کیسز 14 ہلاکتیں، پنجاب 275 کیسز 14 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 294 کیسز اور 8 ہلاکتیں، اسلام ااباد 131 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 762 کیسز سامنے آئے اور 14 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے ا?گاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4336 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 762 نئے مریض سامنے ا?ئے جب کہ پچھلے 24گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کر گئے۔اس طرح صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 21645 اور ہلاکتیں 354 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 198 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد7213 ہے۔پنجاب سے کورونا کے مزید 275 کیسز اور 14 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اینے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کیمریضوں کی مجموعی تعداد 18730 اور ہلاکتیں 324 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 5906 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا وائرس کے مزید 131 کیسز سامنےٓئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1457 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورنا کے مزید 13کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 94 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان سے جمعے کو کورونا کے مزید 124 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3198 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 762 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 389 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 294 کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 7685 ہوچکی ہے۔کے پی میں 2396 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔جمعے کو گلگت بلتستان میں مزید 5 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 607 ہو گئی ہے۔گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 427 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 176 زیر علاج ہیں

پاکستان ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -