پی آئی اے پرسر فرید احمد کی لاش کو اہلخانہ نے شناخت کر لیا

پی آئی اے پرسر فرید احمد کی لاش کو اہلخانہ نے شناخت کر لیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے پرسر فرید احمد کی لاش کو اہلخانہ نے شناخت کرلیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے فرید احمد کو بہنوئی نے شناخت کیا۔پی آئی اے پرسر فرید احمد کی لاش کو اہل خانہ نے شناخت کرلیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے فرید احمد کو بہنوئی نے شناخت کیا ہے۔ فرید کی شناخت سبز ٹائی اور وردی کی مدد سے کی گئی۔ بہنوئی نے بتایا کہ فرید کا قد چھ فٹ تھا اور ان کو کورونا کٹ کے سائز کی مدد سے پہچانا۔ اہلخانہ نے بتایا کہ فرید پچھلے 25 سال سے پی آئی اے سے وابستہ تھے۔ مرحوم کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -