وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ مفتی منیب الرحمان بھی لاجواب ہو جائیں گے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ مفتی ...
 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ مفتی منیب الرحمان بھی لاجواب ہو جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور اراکین کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ  تمام لوگوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور مشکل حالات میں عوام کو ایک عید کی خوشی ملی،اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے پاکستان اور عالم اسلام میں ایک عید ہو گی،اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا، رویت ھلال کمیٹی کے سربراہ مولانا منیب الرحمنٰ اور تمام اراکین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں تمام لوگوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور مشکل حالات میں عوام کو ایک عید کی خوشی ملی۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں ،پاکستان میں بھی ایک طویل عرصہ بعد کسی تنازعہ کے بغیر مسلمان ایک ہی دن عید کا مبارک دن پوری یکجہتی کے ساتھ منا رہے ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کی ان معاملات میں بات کرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،ہم شریعت کے پابند ہیں ،فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پر پابندی لگنی چاہیے ،وہ مذہبی وزیر نہیں ہیں ،انہیں اپنی وزارت تک محدودرہنا چاہیے ،وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت سے روکیں ۔مفتی منیب نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں کہ انہوں نے کتنے روزے رکھے اور کتنی نمازیں پڑھیں ہیں؟۔

مزید :

قومی -