بیت اللہ شریف اور حجرِ اسود کو خوشبو سے معطر کر دیا گیا

بیت اللہ شریف اور حجرِ اسود کو خوشبو سے معطر کر دیا گیا
بیت اللہ شریف اور حجرِ اسود کو خوشبو سے معطر کر دیا گیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) رمضان المبارک کے اختتام پر بیت اللہ شریف کو خوشبو سے معطر کرنے کا عمل شروع کیا گیا جبکہ حجرِ اسود کی صفائی کرکے اسے خالص عود کی خوشبو سے معطر کیا گیا ہے. 

مسجد حرم الحرام کے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے دیگر کے ہمراہ بیت اللہ شریف کی دیواروں کو عرق گلاب اور آب زم زم سے صاف کیا اور انہیں خوشبو سے معطر کیا، اسی کے ساتھ حجرِ اسود کو بھی صاف کیا گیا اور اسے بھی خالص خوشبو عود سے معطر کیا گیا ہے. 

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ بیت اللہ کی دیواروں اور غلاف کعبہ کی صفائی وقفے وقفے سے جاری رہتی ہے تاہم عید کے موقع پر اس کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے. 

مزید :

عرب دنیا -