ایک اور اداکار جوڑی، حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کرلیا

ایک اور اداکار جوڑی، حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کرلیا
ایک اور اداکار جوڑی، حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کرلیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔اس ضمن میں حنا الطاف کی جانب سے انسٹاگرام اکائونٹ پر چند تصاویر شیئر کی گئیں۔

اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح آغا علی اور وہ پہلے ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے، پھر یہ دوست بنے اور اب ایک دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

View this post on Instagram

A few years ago we hosted a Tv show together and we hated each other , later met a couple of years ago again , and we became friends, then became best friends and last 11 months have been crazy! Movies, Street Fighter, Endless talks and You became a part of my life like no one has .. I loved every second I spent with you .. and then the Lockdown happened ... I missed you like a part of me was missing!!! I realised and was sure that I want to spend the rest of my life you ... and here we go! Like I always wanted ( neither we had a choice ) we Alhumdulliah on Jumma Tul Widaa 22nd May, 2020 , With just a bunch of our dear ones ( neither we had a choice ) got Nikkah-fied! Dua main yaad rakhna ???????? @hinaaltaf I Officially Love you ♥️ #AaghaAli #HinaAltaf #JustMarried

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial) on

حنا الطاف نے بتایا کہ آغا علی نے ان کا دل جیت لیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے جمعة الودع والے دن یعنی گزشتہ روز نکاح کیا ہے۔دوسری جانب اداکار و گلوکار آغا علی نے بھی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی۔

آغا علی نے بتایا کہ چند سال قبل انہوں نے اور حنا الطاف نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ ملے اور پھر ہماری دوستی ہوگئی، جب لاک ڈاو¿ن ہوا تو مجھے ایسا لگا کہ میرا کوئی حصہ مجھ سے جدا ہوگیا اور اس وقت میں نے حنا کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

آغا علی اور حنا الطاف کے نکاح پر ان کے چاہنے والوں سمیت متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ آغا علی اور سارا خان کے بریک اپ کے بعد گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حنا الطاف اور آغا علی کے تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی۔

مزید :

تفریح -