کورونا وائرس، لاک ڈائون کھلنے اور شہریوں کی بے احتیاطی ، مزید 32 ہلاکتیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اتنے زیادہ کیسز رپورٹ کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

کورونا وائرس، لاک ڈائون کھلنے اور شہریوں کی بے احتیاطی ، مزید 32 ہلاکتیں، ...
کورونا وائرس، لاک ڈائون کھلنے اور شہریوں کی بے احتیاطی ، مزید 32 ہلاکتیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اتنے زیادہ کیسز رپورٹ کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد1133 تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2164 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 54601 ہوگئی ۔ 

اموات 

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 389 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 354 اور پنجاب میں 332 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 39، اسلام آباد 14، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

ٹیسٹ 

سرکار ی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 12,915 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک ہونیوالے ٹیسٹوں کی تعداد 473,607 ہوگئی۔

صوبوں میں مریض

مریضوں کی بات کی جائے تو سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اکیس ہزار چھ سو پینتالیس مریض ہیں، دوسرے نمبر پر 19557 کے ساتھ پنجاب ، تیسرے پر 7685 کیساتھ خیبرپختونخوا ہے ، بلوچستان میں 3306، اسلام آباد 1592، گلگت بلتستان 619 اور آزاد کشمیر میں  197 مریض ہیں۔