خبردار!!! عید الفطر کے موقع پر کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی پابندی لگا دی گئی، باہر نکلنے سے پہلے ایک بار یہ خبر پڑھ لیں

خبردار!!! عید الفطر کے موقع پر کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی پابندی لگا دی گئی، ...
خبردار!!! عید الفطر کے موقع پر کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی پابندی لگا دی گئی، باہر نکلنے سے پہلے ایک بار یہ خبر پڑھ لیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ساحل سمندر پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے یہ پابندی محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے تفویض کر دہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عائد کی جبکہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اورپابندی پر عمل کریں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی دو ماہ تک کیلئے عائد کی گئی ہے اور یوں یہ پابندی 22 جولائی تک رہے گی۔

نو ٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندی کی خلا ف ورزی کر نیوالوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، کمشنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو ساحل سمند پر جانے روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -