طیارہ حادثہ، ڈیرین سیمی بھی خاموش نہ رہ سکے

طیارہ حادثہ، ڈیرین سیمی بھی خاموش نہ رہ سکے
طیارہ حادثہ، ڈیرین سیمی بھی خاموش نہ رہ سکے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور مینٹور ڈیرین سیمی نے کراچی میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرین سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں طیارہ حادثے پر پاکستان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور اس مشکل وقت میں آپ سب کے ساتھ ہوں۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے، حادثے میں جن لوگوں کی جان گئی ان کیلئے دعا گو ہوں اور ان کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار 99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ صرف دو مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -کھیل -