عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ خبرآگئی

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ خبرآگئی
عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عید کے ایام میں ملک کے وسطی اور میدانی علاقوں میں گرمی عروج پر رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد ،بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا میں بادل برس سکتے ہیں۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ عید کے تین روزملک کے وسطی اور میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ ہفتہ کی شام سے پیر تک اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کوملک بھر میں موسم خشک ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،،سری نگر،،بارہ مولہ اور اننت ناگ میں بھی آج مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی ہے۔

مزید :

ماحولیات -