"بہت جلد عید سری نگر اور لداخ میں منائیں گے" وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کردیا
مظفر آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کروناوباء، مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے اس سال عید سادگی سے منائے۔
ان کا کہنا تھاکہ مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں یا شہادت یا آزادی۔ 9 ماہ سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان شاءاللہ بہت جلد سری نگر ، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے۔