وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عیدالفطر کے موقع پر کہاں پہنچ گئے؟ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عیدالفطر کے موقع پر کہاں پہنچ گئے؟ جان کر آپ بھی ...
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عیدالفطر کے موقع پر کہاں پہنچ گئے؟ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار طیارہ حادثہ میںشہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ ڈیفنس پہنچے اور شہید کے والد، اہلیہ، بیٹے، بیٹی اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا، انہوں نے شہید پائلٹ کے بیٹے اور بیٹی کیساتھ شفقت کا اظہار بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید پائلٹ سجاد گل کے اہل خانہ سے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے شہید سجاد گل کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں پائلٹ سجاد گل کی شہادت پر دلی رنج ہوا ہے، عید پر سوگوار خاندان سے ان کا دکھ بانٹنے کیلئے آیا ہوں، پائلٹ سجاد گل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے۔ شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ المناک حادثے کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کا دکھ ان کے پیارے ہی جانتے ہیں۔ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔