طیارے کے عملے میں شامل فرید احمد کے جسد خاکی کی بھی شناخت ہوگئی مگر کیسے ہوئی؟ ہر آنکھ اشکبار
کراچی (ویب ڈیسک)پی آئی اے کے بدنصیب طیارے پرسوار فرید احمد کی لاش کو اہلخانہ نے شناخت کرلیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے فرید احمد کو بہنوئی نے شناخت کیا،لاہور سے تعلق رکھنے والے فرید احمد کو بہنوئی نے شناخت کیا ہے، فرید کی شناخت سبز ٹائی اور وردی کی مدد سے کی گئی، بہنوئی نے بتایا کہ فرید کا قد چھ فٹ تھا اور ان کو کورونا کٹ کے سائز کی مدد سے پہچانا، اہلخانہ نے بتایا کہ فرید پچھلے 25 سال سے پی ا?ئی اے سے وابستہ تھے مرحوم کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔