نیب کی طرف سے جیلوں میں موجود اپنے قیدیوں کیلئے بھی گلدستے لیکن پارٹی میں کیا کچھ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نیب کی طرف سے جیلوں میں موجود اپنے قیدیوں کیلئے بھی گلدستے لیکن پارٹی میں کیا ...
نیب کی طرف سے جیلوں میں موجود اپنے قیدیوں کیلئے بھی گلدستے لیکن پارٹی میں کیا کچھ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

لاہور (ویب ڈیسک) ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت عیدالفطر پر زیر حراست ملزمان کو گلدستے پیش کیے گئے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں 150 سے زائد نیب ملزمان کیلئے گلدستےبھیجے گئے، جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر موجود افراد میں حمزہ شہباز، احدچیمہ، فرحان چیمہ اور جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن شامل ہیں۔نیب نے ماضی کی طرح اس سال بھی ملزمان کیلئے باجماعت نماز عید اور ہائی ٹی کا انتظام کیا، ہائی ٹی میں شیرخورمہ، فرنی، چاٹ، شامی کباب، دہی بھلے، بسکٹ اورجوسز پیش کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن زیرحراست افراد کو فیملیز سے ملاقات اور ساتھ طعام کی مکمل آزادی ہے، جذبہ خیر سگالی کے اقدامات ڈی جی نیب لاہور کی انسانی ہمدردی کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نیب کے مطابق کیسز کی تفتیش و تحقیقات کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ملزمان و اہل خانہ نے نیب لاہور کی کاوش کا دلی خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین و ڈی جی نیب لاہور سے اظہار تشکر بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -