آرمی چیف نے عیدالفطر کے موقع پر کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دبنگ اعلان کر دیا

آرمی چیف نے عیدالفطر کے موقع پر کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ...
آرمی چیف نے عیدالفطر کے موقع پر کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دبنگ اعلان کر دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی عید کشمیریوں کیساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منا رہی ہے، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام پیدا کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور پونا سیکٹر پر جوانوں کیساتھ عید منائی اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے نماز عید جوانوں کیساتھ ادا کی اور کہا کہ اللہ تعالی اپنی رحمتوں کے ذریعے کورونا وباءسے قوم کو نجات دلائے ، کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے پاک فوج کے جوان سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

پاکستان آرمی عید کشمیریوں کیساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منا رہی ہے ، کشمیریوں پر پانچ اگست سے غیر انسانی لاک ڈاﺅن اور بھارتی مظالم جاری ہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جبکہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پوری طاقت اور قومی عزم کیساتھ مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت بدلنے کی کسی بھی کوشش کا جواب دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام پیدا کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے ، پاک فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی امنگوں کے مطابق تیار ہے، امید ہے عالمی برادری فوجی مبصر گروپ کا مقبوضہ کشمیر آپریشن یقینی بنائے گی۔

آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا کلچر، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہے ۔ پاک فوج نے 27 فروری کو تاریخی کارنامہ سرانجام دیا تھا جبکہ مذہبی تہوار پر بھی فرائض سرانجام دینا فوج کا فخر ہے اور پاک فوج پورے عزم و استحکام کیساتھ اپنے فرائض جاری رکھے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -