’اگر روزانہ یہ چیز کھائی جائے تو ہمیشہ ایڈز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے‘ سائنسدانوں نے سب سے بڑی خبر دے دی

’اگر روزانہ یہ چیز کھائی جائے تو ہمیشہ ایڈز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے‘ ...
’اگر روزانہ یہ چیز کھائی جائے تو ہمیشہ ایڈز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے‘ سائنسدانوں نے سب سے بڑی خبر دے دی

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیکل سائنس کی تمام تر ترقی کی باوجود تاحال ایڈز جیسی کئی جان لیوا بیماریوں کا علاج دریافت نہیں ہو سکا تاہم اب کینیڈا کے سائنسدانوں نے ایڈز کے وائرس سے بچنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف منیٹوبا (University of Manitoba)کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں بتایا ہے کہ روزانہ اسپرین کی ایک گولی کھانے سے صرف 6ہفتے میں ہی جنسی عمل کے ذریعے ایچ آئی وی وائرس کی منتقلی کا خطرہ 35فیصد کم ہو جاتا ہے، جبکہ دو سال کے بعد اس خطرے کی شرح صفر ہو جاتی ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے کینیا کی کئی خواتین پر تجربات کیے ہیں جہاں خواتین کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ ’’ایچ آی وی وائرس کو خاتون کے جسم میں منتقل ہونے کے لیے اس کے عضومخصوصہ کی نالی میں حساس خلیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی خواتین جنہیں ہائی بلڈپریشر کاعارضہ لاحق ہو ان میں حساس خلیے بننے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اسپرین اس خطرے کو کم کردیتی ہے جس کے نتیجے میں ان کے جسم میں ایچ آئی وی وائرس کی منتقلی کا امکان بھی کم ہو جاتا ہے۔‘‘ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کیتھ فوک کا کہنا تھا کہ ’’جن خواتین پر ہم نے تجربات کیے ان میں 6ہفتے کے بعد حساس خلیوں کی تعداد 35فیصد کم ہو گئی اور دو سال کے بعد یہ تعداد صفر ہو چکی تھی اور ان کے عضو مخصوصہ کی نالی میں کوئی بھی حساس خلیہ باقی نہیں رہا تھا، اور یہ اب تک ایچ آئی وی سے محفوظ ہیں۔‘‘

مزید :

تعلیم و صحت -