طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ میں مشکلات، فیصل واوڈا نے تشویشناک بات بتادی

طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ میں مشکلات، فیصل واوڈا نے ...
طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ میں مشکلات، فیصل واوڈا نے تشویشناک بات بتادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل  فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ  طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ  کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد  دور دراز کے علاقوں سے کراچی آئے ہیں لیکن ڈی این اے ٹیسٹ کرنے میں مشکلات آرہی ہیں جس کے باعث لواحقین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، کوشش ہے کہ  ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کرلیا جائے اور اجساد خاکی لواحقین کے حوالے کردیے جائیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ میں مشکلات کے حوالے سے فیصل واوڈا نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے آگاہ کردیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -