مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا۔ انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  خود کو اسلام آباد میں اپنی رہائش  گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کارکنوں اور خیر خواہوں سے  دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -