چین اور امریکہ سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے، چینی وزیر خارجہ نے تشویشناک بیان دے دیا

چین اور امریکہ سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے، چینی وزیر خارجہ نے تشویشناک بیان ...
چین اور امریکہ سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے، چینی وزیر خارجہ نے تشویشناک بیان دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکہ کی کچھ سیاسی قوتیں واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات کو ہائی جیک کر رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

پریس کانفرنس سے  خطاب  کرتے ہوئے وانگ ژی نے کہا کہ  بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات کو ہائی جیک کرنے والی امریکی سیاسی قوتوں کو روکنا ہوگا، امریکہ کا سیاسی وائرس چین پر حملہ آور ہے، دونوں ممالک سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس ایک مشترکہ دشمن ہے جس کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا،  چین کورونا کی وجوہات جاننے کیلئے عالمی سائنسدانوں سے تعاون کو تیار ہے، زندگیاں بچانے کے کام میں کوئی بھی رکاوٹ نہ بنے، کورونا سے نمٹنے کیلئے جاری عالمی تعاون کو نہ روکاجائے اور ڈبلیو ایچ او کی قیادت کو کمزور نہ کیا جائے۔

انہوں نے پاکستان میں افسوسناک طیارہ حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ پر خلوص اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔