امریکہ نے پاکستان کو عیدی دے دی، بڑی امداد کا اعلان کردیا

امریکہ نے پاکستان کو عیدی دے دی، بڑی امداد کا اعلان کردیا
امریکہ نے پاکستان کو عیدی دے دی، بڑی امداد کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے عید الفطر کے روز پاکستان کیلئے 6 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کیلئے 6 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان امریکی سفیر پال جونز نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی تکمیل پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی  ناقابل یقین سخاوت سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان اور امریکہ کے تعاون میں اضافہ ہوا ۔ امریکہ کی جانب سے 6 ملین ڈالر کی امداد پاکستان کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی عملے کی تربیت پر خرچ کی جائے گی۔ اس امداد سے پاکستان کو چوتھی موبائل لیب بھی فراہم کی جائے گی جس کی مدد سے ان علاقوں میں ٹیسٹنگ کی جاسکے گی جو کورونا کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ ہوں گے۔