طیارہ حادثہ، زندہ بچ جانے والا محمد زبیر اب کہاں ہے؟ زبردست خبر آگئی

طیارہ حادثہ، زندہ بچ جانے والا محمد زبیر اب کہاں ہے؟ زبردست خبر آگئی
طیارہ حادثہ، زندہ بچ جانے والا محمد زبیر اب کہاں ہے؟ زبردست خبر آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعۃ الوداع کے روز ہونے والے افسوسناک طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے خوش نصیب محمد زبیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پی کے 8303 کے اندوہناک حادثے میں زندہ بچ جانے والے محمد زبیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ طیارہ حادثے کے بعد انہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کے ہاتھ اور پاؤں جھلس گئے تھے تاہم علاج مکمل ہونے پر انہیں اتوار کو عید کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔

خیال رہے کہ جب پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا تو محمد زبیر وہ خوش قسمت تھا جو  اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -