''کورونا کی وجہ ے باولرزکو۔۔۔ ،،آئی سی سی نے باولرز کو خبر دار کردیا
دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے باؤلرز کو باؤلنگ کے لیے تیاری میں دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں بصورت دیگر ان کی انجری کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک کھیل اور ٹریننگ سے دور رہنے کی وجہ سے باؤلرز کا انجری کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔
آئی سی سی نے ٹیموں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اسکواڈ میں زیادہ باؤلرز رکھیں اور باؤلرز پر پڑنے والے بوجھ کا خصوصی طور پر خیال رکھیں کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اترنے سے قبل باؤلرز کو کم از کم 8 سے 12 ہفتوں کی تیاری اور ٹریننگ درکار ہے اور آخری چار ہفتوں میں ہی باؤلنگ کی ٹریننگ کی جائے۔باؤلرز کی ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں واپسی سے قبل بھی کم از 6ہفتوں کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی سی سی نے اپنے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی باحفاظت میں کھیل واپسی اور انہیں انجری سے بچانے کے لیے طبی مشیر یا بائیو سیفٹی آفیشل ساتھ رکھیں۔