تعلیمی اداروں کی بندش، وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا

تعلیمی اداروں کی بندش، وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا
تعلیمی اداروں کی بندش، وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امتحانات کے بارے میں فیصلہ بھی آج کے ہی اجلاس میں کیا جائے گا۔