کراچی۔ بجلی کی طویل بندش!

کراچی۔ بجلی کی طویل بندش!

  

کراچی میں 220 کے وی کی مین ٹرانسمشن لائن کی اچانک ٹرپنگ کے باعث کراچی کی بیشتر آبادی کئی گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہی۔ عوام احتجاج کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ٹرانسمشن لائن ٹرپ کر جانے سے 45 گرڈ سٹیشن کام کرنا چھوڑ گئے۔ یہ نقص ہفتے کو دوپہر کے وقت ہوا۔ شدید گرم موسم میں بجلی چلے جانے سے شہری پریشانی سے دو چار ہو گئے۔ کراچی الیکٹرک کی طرف سے خرابی بتدریج دور کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ کراچی میں گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش معمول بن گئی۔ وفاق کی طرف سے 650 میگا واٹ فاضل بجلی مہیا کرنے کے باوجود حالات میں بہتری نہیں آئی۔ شہریوں کا احتجاج مسلسل جاری رہتا ہے۔ وفاقی حکومت کو توجہ دینا چاہئے۔

مزید :

رائے -اداریہ -