سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قوم سے معافی مانگ لی

سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قوم سے معافی مانگ لی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی۔محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ھیں اور اپنی قوم سے معافی مانگتے ہیں، وہ پرامید ھیں کہ قوم انہیں معاف کردے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ گراؤنڈ ز کو آج بھی مس کرتے ھیں اور نئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت دے کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں میری خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں فتوحات حاصل کرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -