صوبائی دارالحکومت میں 2درجن سے زائد وارداتیں، شہری ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مال و زر سے محروم 

صوبائی دارالحکومت میں 2درجن سے زائد وارداتیں، شہری ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر) قائم شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی دو درجن سے زائد وارداتیں، شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی منیر روڈ میں میاں محمد نعیم کے گھر سے چور تالے توڑ کر 5لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری، راوی روڈکے علاقے باغ منشی لدھا میں چور تالے توڑ کر منور کے گھر سے 3لاکھ اور چالیس ہزار مالیت کا سونا اور 1لاکھ نقدی لے اڑے  جبکہ شادباغ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے  قیوم اور فیملی سے تین لاکھ اور95ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی، شاہدرہ کے علاقے میں انوارسے 18ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں سفیان اور فیملی سے ایک لاکھ اور75ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں محمد الیاس سے 48ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں علی  اور اس کی بہن سے دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر ایک لاکھ اور65ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے  عامر سے 22ہزار پانچ سو روپے اور موبائل فون، مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکو غلام مجتبیٰ سے 35ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکو شہزاد علی سے 41ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار، لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو عبدالباسط سے 74ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار، گرین ٹاؤن کے علاقے میں محمد سلیم سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ کے علاقے میں محمد عمران سے 17ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا کے علاقے میں رضوان سے 38ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ کے علاقے میں شہزاد سے ایک لاکھ پانچ ہزار اور آٹھ سو روپے چھین لئے، شاہدرہ کے علاقے سے شہزاد کی موٹر سائیکل، بھاٹی گیٹ کے علاقے میں بشیر کی موٹر سائیکل ٹبی سٹی کے علاقے میں محمد شریف، گڑہی شاہو سے واجد علی، ساندہ سے رحمت علی، جوہر ٹاؤن سے محمد سلطان، گرین ٹاؤن سے خافظ عبدالرشید، گرین ٹاؤن سے  فرحان، نواب ٹاؤن سے ذیشان، مناواں سے بلال احمد، باٹا پور سے محمد اسلم، مناواں سے رمضان، ہڈیارہ سے محمد لطیف، غالب مارکیٹ سے ارشد علی، گارڈن ٹاؤن سے عامر شہزاد، اچھرہ سے مجید ارشاد  اور نشتر کالونی سے نوید احمد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں گلشن اقبال کے علاقے سے عمران،غالب مارکیٹ کے علاقے میں مظہر کی گاڑیاں اور شفیق آباد کے علاقے سے  محمد بوٹا کا رکشہ چوری ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -