پولیس خدمت مرکز حفاظتی تدابیر کیساتھ خدمات کی فراہمی میں کوشاں، ساجد کیانی

پولیس خدمت مرکز حفاظتی تدابیر کیساتھ خدمات کی فراہمی میں کوشاں، ساجد کیانی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ موبائل پولیس خدمت مرکز حفاظتی تدابیر کے ساتھ خدمات کی فراہمی میں کوشاں ہے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور پولیس سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں  ڈی آئی جی آپریشنز نے موبائل پولیس خدمت مرکز کے ہفتہ وار شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بروزپیرجوڑے پُل شمالی چھاؤنی،منگل یو ای ٹی سوسائٹی نواب ٹاؤن، بدھ ٹھوکرنیاز بیگ، جمعرات وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن،جمعہ کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ ماڈل ٹاؤن فرائض سرانجام دے گا ساجد کیانی نے مزید کہا کہ خدمت مراکز کے ذریعے کریکٹر سرٹیفکیٹ،گمشدگی رپورٹ، ملازمین کی رجسٹریشن سمیت 14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں کوروناوباء سے بچاؤ کیلئے شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں محفوظ رہیں۔

مزید :

علاقائی -