چونیاں، کوسٹر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،5زخمی
چونیاں (نامہ نگار) پکھوکی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثہ میں کوسٹر اور موٹر سائیکل سواروں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لاہور ریفر کر دیا گیا جبکہ کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھانہ آلہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کوسٹر کو تحویل میں لے کر کارروائی آغاز کر دیا ۔