نامور اداکارہ میرا کی حاجی محمد صدیق کی وفات پر تعزیت

نامور اداکارہ میرا کی حاجی محمد صدیق کی وفات پر تعزیت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان فلم انڈسٹری کے صف اول کی اداکارہ میرا نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس اور عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر ویمن ونگ کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر میرا نے میاں منیر ہانس سے ان کے والد مرحوم حاجی محمد صدیق ہانس کی وفات پر تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ بعد ازاں انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر میاں منیر ہانس نے میرا کا اس دکھ کی گھڑی میں یاد رکھنے پرشکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

کلچر -