شہری کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں، حاجی اکرم

شہری کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں، حاجی اکرم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)شہری کوروناسے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں،کوروناوبااللہ کی طرف انسانوں پرعذاب ہے۔ان خیالات کااظہار شالیمار لنک روڈ کے تاجررہنماؤں حاجی اکرم اور محمد بلال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔حکومت پاکستان کو مضبوط معاشی نظام دینے میں ناکام رہی،تاجررہنما حاجی اکرم نے کہا کہ شالیمار کے علاقے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے،ایس ایچ او شالیمار عاصم حمید کی تعیناتی کے بعد علاقے سے جرائم،منشیات فروشی کا خاتمہ ہوا۔تاجربرادری بھی ایس او پیز پرعملدرآمد میں پولیس سے بھرپورتعاون کرتی ہے۔تاجررہنمامحمد بلال نے کہا کہ شہری فوری طورپرکوروناویکسین لگائیں تاکہ وبا سے جلد ازجلدچھٹکارا ممکن ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -