پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی میں دھکیل دیا،پرویز ملک

  پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی میں دھکیل دیا،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور 2کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے۔ عمران خان معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں۔ کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت سکول، ہسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے۔ حکومت پر مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے، عمران خان بیمار ذہن اور کردار کشی سے ذہنی تسکین حاصل کرتاہے اٹھارہ والیم کچرہ کا ڈھیر ثابت ہوا، پاکستان میں بادشاہت نہیں آئین و قانون کی حکمرانی ہے عمران نیازی کی منشاء سے نہیں آئین و قانون پر عمل داری سے ہی کاروبار ریاست چلے گا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ حقائق اور اعداد و شمار خصوصا مہنگائی اشیائے خوردونوش پر افراط زر کی شرح میں بتدریج اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔اس حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔نااہلی، لالچ اور بے حسی کا مجموعہ بری طرح نقصان دہ ہے۔