عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،فرحت فاروق

عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،فرحت فاروق

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی ایم پی اے فرحت فاروق نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری معاشی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔شوکت ترین،حماد اظہر اور اسد عمر وزیراعظم کے ایجنڈے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔حیرت کی بات ہے اپوزیشن کو پاکستان کی بہتر معاشی صورتحال دیکھ کر پریشانی کیوں ہو رہی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل کمی آرہی ہے۔معیشت مستحکم ہوتے ہی مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا اپوزیشن کے لوگوں سے گزارش ہے کہ کچھ دنوں کیلئے اپنے منفی سیاست کی دکانداری بند کردیں اور معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔وزیراعظم عمران خا ن مصنوعی معیشت کی بجائے حقیقت پر یقین رکھتے ہیں۔ماضی میں نوازشریف اور اسحاق ڈار قرضے لے کر معیشت کو کندا دیتے رہے لیکن اب تمام اعداداد و شمار حقیقت پر مبنی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -