فلسطینی عوام پر طاقت کا استعمال انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی،زواربہادر

 فلسطینی عوام پر طاقت کا استعمال انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی،زواربہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور بے گناہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کی نہتے فلسطینی عوام پر طاقت کا استعمال انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، ارض مقدس قبلہ اول مسجد اقصیٰ اورفلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے اسلامی افواج کو فلسطین بھیجا جائے کیونکہ اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردا اقوام عالم فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ تو ہوگیاہے مگر یہ جنگ بندی مستقل حل نہیں،آزاد ریاست کا وجود ہی مسئلہ فلسطین کا واحدحل ہے،جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل کے بغیردنیا میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صفۃالاسلامیہ سوئے آصل میں ”یکجہتی فلسطین کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،محمد ارشد مہر،رشید احمد رضوی،مولانا سعید احمد نعیم،مفتی جمیل رضوی،قاری لیاقت علی رضوی،مولانا محمد اعظم قادری،حافظ مستنصر نورانی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -