پیپلز پارٹی کارکنوں کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  پیپلز پارٹی کارکنوں کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن کی قیادت میں پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں نے پر یس کلب کے باہر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کا پرچم بھی احتجاجاً نذر آتش کیا اور مطالبہ کیا کہ فی الفور اسرائیل فلسطنیوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے ہم ہر حال اور ہر قیمت پر قبلہ اول کی حفاظت کریں گے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور نمازیوں پر بمباری اور شیلینگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔مظاہرے میں پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے رہنما چودھری سجاد نذیر‘ میاں منیر‘ فیصل میر‘ سہیل ملک‘ عابد صدیقی‘ مسرت صدیقی‘ بشارت صدیقی‘ خرم فاروق ایڈووکیٹ‘ وقاص منشاء پرنس‘ رانا یوسف‘ شاہد ہ جبین‘ نور الہدی سوشل میڈیا‘ خالد بٹ‘یاسمین فاروق‘ سیدہ حمیرا شاہ‘ریاض جٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی میاں عزیز الرحمن چن‘ فیصل میر‘ سجاد نذیر‘ سہیل ملک اور شاہدہ جبین سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید نے اپنے دور حکومت میں بہتر طریقے سے فلسطین اور کشمیر ایشو کو دنیا بھر میں اجاگر کیا تھا ہم قبلہ اول کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے اور ہر قیمت پر مسجد اقصیٰ کی حفاظت کریں گے اسرائیل کو جارحیت ختم کرنا ہو گی نہتے اور مظلوم مسلمان فلسطنیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے تمام مسلمان ممالک کو مسلہء فلسطین حل کروانے کے لئے اپنے باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر متحد ہونا پڑے گا۔اس موقع پر رانا افتخار‘ ثریا بھٹی اور نصیر احمد سمیت دیگر نے ملکر اسرائیل کے پرچم کو نذرآتش بھی کیا اور اسرائیل کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -