عمران خان کا ویژن صرف لنگرخانے اور مرغیاں کٹے تقسیم کرنا ہے،سمیرا کومل

عمران خان کا ویژن صرف لنگرخانے اور مرغیاں کٹے تقسیم کرنا ہے،سمیرا کومل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران خان کا ویژن صرف لنگرخانے اور مرغیاں کٹے تقسیم کرنا ہے۔ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ بھی سیاسی نعرے ثبات ہوئے ہیں۔حکمرانوں کوعوام کو ریلیف دینے کے سوا ہر کام اچھا لگتا ہے۔معیشت کے تباہی مچانے والے جھوٹے اعدادادو شمار پیش کرکے خوشیاں منارہے ہیں۔

ایک وفاق میں نالائق بیٹھا ہے دوسرا پنجاب میں ریمورٹ کنٹرول شخص بیٹھا ہے۔زرعی شعبے کو تباہ کرنے والے اب ہیلتھ کارڈ کے بعد زراعت کارڈ لارہے ہیں۔قوم جسطرح ہیلتھ کارڈ سے مایوس ہوئی اسی طرح کا حشر زراعت کارڈ کا ہوگا۔کسانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلتے اور فراڈ کرتے بھی ان کو شرم نہیں آتی۔اپنے حق مانگنے والے کسانوں کوپہلے قتل کرتے ہیں پھر زراعت کارڈ کے نام پر کسانوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب سے گندم،کپاس اور گنے کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔اس کے ذمہ دار صرف وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں جعلی طریقے سے غیرہاؤسنگ سوسائٹیز کوریلوگر کرنے کی نشاندہی کی۔زرعی زمینوں پر کمرشل سکیمیں ڈی جی ایل ڈی اے کی سرپرستی بنائی جارہی ہے۔موجودہ ڈی جی ایل ڈی اے کو عمران خان کی سرپرستی حاصل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -