شر یف، زرداری خاندان نے ملکی معیشت کا جنازہ نکالا،رانااختر

  شر یف، زرداری خاندان نے ملکی معیشت کا جنازہ نکالا،رانااختر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ شر یف اور زرداری خاندان نے ملکی معیشت کا جنازہ نکالا اور آج بے شر می سے دونوں خاندان حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔شر یف خاندان اقتدار میں ملک اور عوام کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی بجائے اپنی فیکٹر یاں اور محالات بناتا رہا ہے اور اب احتساب کے خوف سے نواز شر یف انکے بچے اور اسحاق ڈار لندن میں بیٹھے ہیں 'وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی میدان میں مضبوط ہورہا ہے ورلڈ بنک سمیت تمام عالمی ادارے حکومت کی معاشی کامیابیوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران کاشکار کر نے کے ذمہ دار شر یف اور زرداری خاندان ہیں مگر اب دونوں جماعتیں قوم کو بے وقو ف بنانے کیلئے منفی پروپگنڈے کر رہی ہیں۔

 مگر عوام انکے جھانسے میں آنیوالے نہیں بلکہ 22کروڑ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور انکی پالیسوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تحر یک انصاف کو حکومت ملی تو ملک کے معاشی طورپر دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایاہے اور کوئی شک نہیں پاکستان کو معاشی مستقبل بھی روشن 'مضبوط اور خوشحال ہے مخالفین کے ہاتھوں میں ناکامی کے سواکچھ نہیں آئیگا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -