اسرائیلی فوج کا بیت المقدس پر  حملہ کھلی دہشتگردی ہے،شاہد گھمن

اسرائیلی فوج کا بیت المقدس پر  حملہ کھلی دہشتگردی ہے،شاہد گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت شاہد گھمن نے کہا ہے کہ جنگ بندی ہونے کے باوجود اسرئیلی فوج کا بیت المقدس میں داخلہ اور نمازیوں کے اوپر بندقیں رکھنا سر عام دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی اسی لاکھ کی آبادی نے پوری دنیا میں قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رکھا ہے اگر ہم ڈیڑھ ارب کی مسلم آبادی یہ سوچ لے کہ ہم نے اسلام کی بقاء کی خاطر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دینا ہے تو باقی دنیا اسے دہشت گردی کا نام دے دیتی ہے۔اپنے حقوق کے لئے لڑنا دہشت گردی نہیں بلکہ حق ہوتا ہے۔
فلسطین اور کشمیر میں جاری ایک عرصہ سے خون کی ہولی کو روکنا ہو گا ورنہ آنے والا کل بہت خطرناک ہو گا اور اس کے نتائج بھی اچھے نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے جاندار موقف نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کیا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل دنیا بھر میں جنگ چاہتا ہے جس سے خطے کا امن تباہ ہونے کا چانس ہے