مسجداقصیٰ پر حملہ مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو کھلا چیلنج ہے،اشرف بھٹی

مسجداقصیٰ پر حملہ مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو کھلا چیلنج ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ مسجد اقصیٰ پر حملے نے دنیا بھر میں مقیم پونے دو ارب مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو کھلا چیلنج کیا ہے سیز فائر کے باوجود نہتے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں شیلنگ سے ثابت ہو گیا کہ اسرائیل فاشسٹ اور ناجائز ریاست ہے مودی اور نیتن یاہو مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں پاکستان ان دونوں پر جنگی جرائم کا کیس چلائے اور عالمی عدالت انصاف کا دورازہ بھی کھٹکھٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپئنزاور مغربی جمہوریتیں غزہ کے محاصرے کے دوران بری طرح ایکسپوز ہو گئیں۔

 غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی فنڈ قائم نہ کیا گیا تو انسانیت ایک اور بڑے المیے سے گزرے گی لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں شہر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے امت مسلمہ تاریخ کے المناک دور سے گزر رہی ہے تمام تر وسائل کے باوجود مسلمان ممالک کے کروڑوں عوام غربت اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں حکمرانوں کی نااہلی امت کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -