کورونا، ایس ایم ای سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا: لاہو چیمبر

کورونا، ایس ایم ای سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا: لاہو چیمبر

  

 لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں طارق مصباح نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور کیبنٹ سیکریٹری سردار احمد نواز سکھیرا سے ملاقاتیں کیں اور صنعت،تجارت و معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے ملاقات کے دوران لاہور چیمبر کے صدر نے وفاقی بجٹ کے لیے لاہور چیمبر کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے صنعت و تجارت کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا میاں طارق مصباح نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ایس ایم ای سیکٹر کو شدید نقصان ہوا ہے اس لیے حکومت کو مددگار پالیسیاں متعارف کرانی چاہئیں، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملاقات میں لاہور چیمبر کے صدرمیاں طارق مصباح نے بالخصوص سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو درپیش مسائل اجاگر کیے اور ان کے حل پر زور دیا میاں طارق مصباح نے فیصلہ سازوں کو آگاہ کیا کہ نجی شعبے کی تجاویز صنعت اور معیشت کے لئے مناسب پالیسیاں مرتب کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں وفاقی وزیر نے حماد اظہر نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی بجٹ میں صنعت و تجارت پر خصوصی توجہ اور ریلیف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا نے معیشت کے لیے سنگین چیلنجز پیدا کیے ہیں، حکومت ان سے نمٹنے اور معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

مزید :

کامرس -