مسئلہ فلسطین و کشمیر کو حل کرنے کیلئے کوششیں کی جائے: پروگر یسو گروپ 

  مسئلہ فلسطین و کشمیر کو حل کرنے کیلئے کوششیں کی جائے: پروگر یسو گروپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اہور(سٹی رپورٹر)لاہور چیمبر کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ کے عہدیداران خالد عثمان، محمد اعجاز تنویر، محمد ارشد، عاصم شفیق شیخ، سید حسن رضا،عبد الودود علوی، ڈاکٹر ریاض احمد،محسن بشیر،ملک کلیم احمد نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کے فلسطین کے مسئلہ پر زبانی جمع خرچ سے آگے بڑہ کر عملا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پرگریسو گروپ کے عہدیداران نے کہا کہ اس مسئلہ پر قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچانے کے لئے تمام مسلم ملک مل کر نہ صرف احتجاج کریں بلکہ اقوام متحدہ کے ذریعے ایک سخت پیغام بھی اسرائیل تک پہنچایا جائے کہ مسلمان اپنے بھائیوں کے ساتھ اس کڑے وقت میں صرف کھڑے نہیں بلکہ ان کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ ساری مسلم امہ کا اجتماعی مسئلہ ہے لیکن مسلم ممالک نے اس پر ماسوائے زبانی مذمت او ر کچھ نہیں کیا۔ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کا مسئلہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بہ احسن اٹھایا جس کی وجہ سے اقوام متحدہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوچاہیے کہ وہ مسلم ممالک کے آپسی اختلافات ختم کروانے اور مسئلہ فلسطین و کشمیر پر یک زبان کرنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل نے جنگ بندی کردی ہے لیکن بلاوجہ جارحیت کی وجہ سے سینکڑوں فلسطینی مسلمان شہید ہوئے اور بے شمار عمارات اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوکر رہ گیا ہے۔ شہدائکے خاندانوں کو ہرجانہ دینے اور فلسطین میں جنگ کی وجہ سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے بھی اسرائیل پر زور ڈالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک طاقتور ملک ہے اور مسلم ممالک کے سٹیک کا تحفظ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

مزید :

کامرس -