رواں مالی سال، پک اپس کی ملکی پیداوار میں 46فیصد اضافہ

رواں مالی سال، پک اپس کی ملکی پیداوار میں 46فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی):پک اپس کی ملکی پیداوار جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 46فیصد بڑھ گئی۔ پاکستان آٹو موبائل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 10مہینوں میں پیداواری حجم 11ہزار8یونٹس رہا تھا تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 2020-21 کے دوران پک اپس کی پیداوار 16ہزار 64یونٹس تک پہنچ گئی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پک اپس کی قومی پیداوار میں 5ہزار 56یونٹس یعنی 45.93فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس اضافہ کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے کہ اس سے ملکی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کامرس -