عالمی معیشت میں عدم استحکام کے باوجودملکی معیشت کی ترقی بڑی کامیابی،خسرو بختیار

عالمی معیشت میں عدم استحکام کے باوجودملکی معیشت کی ترقی بڑی کامیابی،خسرو ...

  

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہاہے کہ کروناوائرس کے باعث عالمی معیشت میں عدم استحکام کے باوجود پاکستان کی معیشت میں تین اعشاریہ نوچارفیصدکی شرح سے اضافہ ہوا جو نمایاں معاشی کامیابی ہے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ بڑی کامیابی کروناوبا ء کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی انقلابی اورکامیاب معاشی پالیسی، صنعتوں اور زرعی شعبے کی بحالی اورتعمیراتی پیکیج کی وجہ سے ممکن ہوئی۔خسروبختیارنے کہاکہ زرعی پیکیج کی وجہ سے گندم اورگنے کی پیداوارمیں تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس سے دیہی علاقوں کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

خسرو بختیار

مزید :

صفحہ آخر -