عازمین حج سعودی ہدایات کے مطابق تیاری جاری رکھیں، نورالحق قادری

   عازمین حج سعودی ہدایات کے مطابق تیاری جاری رکھیں، نورالحق قادری

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے خواہشمند عازمین سعودی ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں جس کے مطابق عمر کی حد 10 تا 90 سال اور مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیکفیٹ لازمی ہوگا جب کہ مستند کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور پی سی آر کا نیگٹو ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔

 نورالحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -