پھول نگر میں بس کی رکشہ کو ٹکر، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق، 4زخمی
پھول نگر(نمائندہ خصوصی) بائی پاس کے قریب تیز رفتار بس کی آٹو رکشہ کو ٹکر کے باعث دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیملی لاہور سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ مرنے والوں 45 سالہ فلک شیر،50 سالہ نذیراں بی بی،8 سالہ خدیجہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ فرزانہ،23 سالہ علی حیدر،18 سالہ سلطان اور 17 سالہ عامر شامل ہیں حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تین جاں بحق