یوٹیلیٹی سٹورز کی رمضا ن المبارک میں ہدف سے زائد 25ارب 96کروڑ کی سیل 

    یوٹیلیٹی سٹورز کی رمضا ن المبارک میں ہدف سے زائد 25ارب 96کروڑ کی سیل 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت میں رمضان ریلیف پیکیج 2021کے دوران سیل مقررہ ہدف سے زائد رہی ہے۔دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی رمضان پیکیج کے تحت فروخت 25ارب 96 کروڑ روپے رہی جو مقررہ ہدف سے 1ارب 96 کروڑ روپے زائد ہے۔رواں سال رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل کا ہدف 24ارب روپے مقرر کیا تھا تاہم اس کی سیل 25 ارب 96 کروڑ تک رہی ہے۔دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے کوئٹہ اور ایبٹ آباد کے سوا تمام زونز نے مقررہ سیل ہدف حاصل کیا ہے۔رواں سال رمضان المبارک میں اسلام آباد زون کی فروخت سب سے زیادہ 4 ارب 49 کروڑ 44 لاکھ روپے رہی ہے۔دستاویز کے مطابق لاہور زون کی فروخت 4 ارب 38کروڑ 25لاکھ روپے جبکہ ملتان زون 3 ارب 62 کروڑ کی سیل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔فیصل آباد زون میں یوٹیلیٹی سٹورز سے3 ارب 59کروڑ 10لاکھ اور پشاور زون سے3 ارب 20 کروڑ 16 لاکھ روپے کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔دستاویز کے مطابق ایبٹ آباد زون کی فروخت 2ارب 62کروڑ 82 لاکھ جبکہ کراچی میں 1 ارب 67 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سکھر زون میں فروخت1 ارب 45کروڑ 16لاکھ جبکہ کوئٹہ زون میں کم سے کم فروخت 90 کروڑ 81 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -