افغان انٹیلی جنس ادارے کی کارروائی، 3 دہشتگرد،10مشتبہ افراد گرفتار
کابل(شِنہوا) افغان انٹیلی جنس ادارے کے اہلکار نے افغان دارالحکومت کابل شہر سے 3دہشت گردوں اور دہشت گردگروہوں سے تعلق کے سلسلہ میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ملک کے قومی انٹیلیجنس ادارے قومی ڈائریکٹوریٹ برائے سکیورٹی(این ڈی ایس)نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہاہے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران این ڈی ایس کی کارروائی کرنیوالی خصوصی فورس نے پولیس ضلع(پی ڈی15)، پی ڈی 5 اور ضلع پغمان میں مختلف چھاپوں کے دوران 3دہشت گرداور 10مشتبہ افراد گرفتار کرلئے ہیں۔بیان کے مطابق10مشتبہ افراد کو کابل میں دہشت گردوں کو رہائش دینے یا دہشت گرد عناصر کو سہولت دینے پر گرفتار کیا گیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکومت کی مخالفت کرنیوالے طالبان باغیوں اور داعش(آئی ایس)کے عسکریت پسندوں کی جانب سے دارالحکومت میں دہشت گرد حملوں کے ایک سلسلے کے بعد یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
دہشتگرد گرفتار