ملک سے دہشتگردی، فرقہ واریت کا خاتمہ ترجیح ہے،طاہر اشرفی

      ملک سے دہشتگردی، فرقہ واریت کا خاتمہ ترجیح ہے،طاہر اشرفی

  

لاہور(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی، فرقہ واریت کا خاتمہ ترجیح ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ توہین مذہب پر غلط مقدمہ درج ہوا تو وہ متحدہ علما بورڈ کے پاس آئے،اتوار کو  پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی مسائل ہیں، اس کیلئے کام کررہے ہیں، مارکیٹ میں آنے والی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے چھپنے والی50کتب کا جائزہ لے چکے ہیں، ملک بھر میں 7ماہ کے دوران اور پنجاب میں ڈھائی سالوں میں توہین رسالت کی ایک ایف آئی آر بھی غلط درج نہیں کی گئی اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کسی پر توہین مذہب پر غلط مقدمہ درج ہوا تو وہ متحدہ علما بورڈ کے پاس آئے،  انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ میں مذہب کی جبری تبدیلی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، فلسطین امن مشن پر وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں جس طرح سے مقدمہ پیش کیا وہ قوم کی کامیابی ہے۔ فلسطین کی سڑکوں پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے توقعات رکھتے تھے اس سے کہیں آگے جاکر فلسطین کیلئے کھڑے ہوئے، کشمیر اور فلسطین کو ایک مسئلہ سمجھتے ہیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

طاہر اشرفی

مزید :

صفحہ آخر -