پشاور ائیر پورٹ پر سراغ رساں کتے کورونا مریضوں کی نشاندہی کرینگے
پشاور(آئی این پی)پشاور ائیرپورٹ پر عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے پشاور ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی کی نائن سینٹر کے تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے پشاورایئرپورٹ پر کورونا مریضوں کی نشاندہی ہو گی۔ پشاور ایئرپورٹ پرخصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کیا جائے گا۔سی اے اے کی ٹیم محکمہ صحت کی ٹیم کی معاونت کرے گی۔ ہیلتھ ڈیسک باچا خان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آرائیول لانج میں بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کتے